پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو ملازم نے قتل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اسکے ملازم نے قتل کر دیا گیا۔ سیف اللہ نیازی لاہور کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او بھی تعینات رہا ۔ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شراکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے ہی پستول سے عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ عدیل موٹر سائیکل میکنک کا کام بھی کرتا تھا اور ساتھ ساتھ انسپکٹر سیف اللہ نیازی کا ملازم بھی تھا ۔ وہ سیف اللہ نیازی کو کھانا پکا کردیتا اور اسکے فلیٹ کی صفائی وغیر ہ بھی عکرتا تھا ۔ اس دوران ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا ، وہ گزشتہ دس سال سے بابو صابو کے قریب ہی کرائے کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھا ۔ ملزم نے دورن تفتیش پولیس کو بتایاکہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی مجھے آئے روز گالیاں نکالتا تھا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بعدازاں واقعہ کا مقدمہ پولیس نے مقتول کے بیٹے بابر خان کی مدعیت میں درج کر لیا ۔