داتا دربارکے منصوبوں کا جائزہ
لاہور(سیاسی نمائندہ) نائب وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے دُعا کی۔
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری نے دربارپر جاری ترقیاتی کاموں اور محکمہ کی طرف سے زائرین کیلئے سہولیات فراہمی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے حرم نبویؐ کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیشرفت کی ہدایت کی۔