اے پی این ایس نے ہمیشہ حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دیا:عظمیٰ

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر اور اطہر قاضی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا اے پی این ایس کی پرنٹ میڈیا انڈسٹری میں صحافت کے فروغ میں شاندار تاریخ رہی ہے اور تنظیم نے ہمیشہ حقائق پر مبنی اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے ۔ پنجاب حکومت میڈیا اور میڈیا ورکرز کے مکمل تحفظ اور آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز جلد پنجاب کے صحافیوں کو انکی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں۔