ہائیکورٹ :ضمانت منظور، سزائے موت کے 3 ملزم بری

 ہائیکورٹ :ضمانت منظور، سزائے موت کے 3 ملزم بری

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں دہرے قتل کیس میں سزائے موت کے 3 ملزموں کی اپیلوں پر سماعت، عدالت نے تینوں کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے ملزم نواز ،شاہد اور علی کو بری کردیا، تینوں  ملزموں کیخلاف تھانہ ننکانہ میں 2018 میں درج مقدمہ میں دوران ڈکیتی جیولرز کو قتل کرنے کا الزام تھا ، عدالت نے تینوں ملزموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں