جدہ سے لاہورآنیوالی پروازسے پرندہ ٹکراگیا، انجن کے بلیڈ متاثر
لاہور (نیوز رپورٹر )پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کی لاہور آمد کے وقت اس سے پرندہ ٹکرا گیا،جس سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے ہنگامی طور پر ضروری پرزہ جات لاہور منگوائے گئے اور3گھنٹے میں بلیڈز کی تبدیلی کردی گئی ،جدہ واپسی میں فلائٹ کی تاخیر پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔