مریم نوازکی کارکردگی سے 70فیصد لوگ ومطمئن :عظمیٰ
لاہور (اے پی پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہو کر خیبر پختونخوا کے عوام بھی اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ کاش انہیں بھی مریم نواز جیسا ویژن رکھنے والا وزیر اعلٰی مل جاتا، مریم نواز کی کارکردگی پر سروے ہورہے ہیں۔
جن میں ستر فیصد لوگ ان کے ترقیاتی پروگرامز اور کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر مریم نواز سے پہلے مجھ سے مناظرہ کریں،اپوزیشن لیڈر کو گاڑی پر جھنڈا لگانے کا شوق ہے ،انہیں اپنے لوگ اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے سب کہتے رہے بزدار کی کارکردگی بہتر نہیں رہی، بزدار اتنا قابل ہوتا تو اس کا کام نظر آتا ، انہوں نے کہاکہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کیلئے روڈا کو برباد کیا اس میں بندر بانٹ ہوئی ،جرنلسٹ ہاؤ سنگ سوسائٹی فیز ٹو کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز صحافیوں سے پیسے نہیں لے رہیں، لاہور پریس کلب کو2کروڑ بزدار دور میں دئیے گئے تو ہم نے دو سو فیصد گرانٹ دی ۔بعدازاں عظمیٰ بخاری گلوکارہ نصیبو لال کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر گئیں اورانہیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے گلدستہ پیش کیا اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا،مین استحقاق کمیٹی سمیع اﷲ خان بھی وزیراطلاعات کے ہمراہ تھے ۔عظمیٰ بخاری نے نصیبو لال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر گلوکارہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔