پی پی رہنماعلی آصف کے بیٹے کی رسم قل ،رہنمائوں کا اظہار تعزیت

پی پی رہنماعلی آصف کے بیٹے کی  رسم قل ،رہنمائوں کا اظہار تعزیت

لاہور(سپیشل رپورٹر )تحصیل صدر پیپلز پارٹی شرقپور سردار علی آصف کے بیٹے کی رسم قل شرقپور میں ادا کر دی گئی۔

مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد یکم اپریل کو انکے آبائی قصبے میں سپرد خاک کر دیا گیا جس میں پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے سینئر رہنما آصف خان،ظہور احمد، جاوید روپالی والا،عمران ہاشمی،رانا ریاض،عرفان سہیل سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، عثمان ملک اور دیگر نے سردار علی آصف سے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں