اپنی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت : صدر

اسلام آباد(نامہ نگار، اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم علامہ اقبال کی سیاسی اور فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
علامہ اقبال کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز کے پیشِ نظر ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا ، ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ اقبال کے نزدیک امتِ مسلمہ کی نجات صرف سیاسی آزادی میں نہیں بلکہ فکری و روحانی بیداری میں مضمر ہے ۔آئیے عہد کریں کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور فکر پر عمل پیرا ہوں گے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ آج بھی ہماری فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔