نہریں ،وفاق کی سندھ میں متحرک جماعتوں کومذاکرات کی پیشکش

نہریں ،وفاق کی سندھ میں متحرک  جماعتوں کومذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے سندھ میں نئی نہروں کے منصوبے کیخلاف متحرک سیاسی وقوم پرست جماعتوں کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔

 رانا ثنا اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے فون پر بات کی۔رانا ثناء نے کہا وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا 6 کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصّہ اور بے چینی موجود ہے ، کینالز بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ۔ رانا ثنا اللہ نے جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے بھی رابطہ کیا۔ترجمان جے یوآئی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے دریائے سندھ پر متنازع کینالز سے متعلق جے یوآئی کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ راشد محمود سومرو نے مشاورتی عمل میں قوم پرست جماعتوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیااور کہا سندھ کی سیاسی جماعتوں اور وکلا کو بھی اعتماد میں لیا جائے ،مذاکرات سے پہلے متنازع کینالز پر فوری طور پر کام روکا جائے ،رانا ثنا اللہ نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے بھی فون پر رابطہ کیا۔پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ نوید امین ایڈووکیٹ کے مطابق رانا ثنا نے کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر سید زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں