نوشکی:ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 20 زخمی

نوشکی:ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 20 زخمی

نوشکی (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا، جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کرنے کے دوران  آگ لگی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اڈے پر کھڑے ٹرک میں آگ لگی تو ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں لے گیا، ڈرائیور اگر متاثرہ ٹرک کو آگے نہ لے جاتا تو بڑی تباہی ہوتی مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ٹینکر اڑ گیا آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی پولیس کے مطابق ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدکوئٹہ منتقل کر دیا جائیگا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں