بڑھتی دہشت گردی : ہر پاکستانی بے چین ہے : حافظ نعیم

بڑھتی دہشت گردی : ہر پاکستانی بے چین ہے : حافظ نعیم

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے خضدار بلوچستان میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ بزدلی اور ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں  اسے یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات سے ہر پاکستانی مضطرب ہے ، ملک میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، امن کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ،اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ملوث ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ حکومت سکول بس حملے میں ملوث مجرموں اور ان کے پشت پناہوں کو منظرعام پرلائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل بامعنی مذاکرات کریں، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں