نیتن یاہو حکومت دنیا کے امن واستحکام کیلئے خطرہ : اردوان

نیتن یاہو حکومت دنیا کے امن واستحکام کیلئے خطرہ : اردوان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کویت کے امیر مشعال الاحمد الجبارالصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل ایران تنازع سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران ترک صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں نے پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اردوان نے نیتن یاہو حکومت کو دنیا کے امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کو بھی سبوتاژ کیا ہے۔ ترک صدر نے زور دیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کا واحد پرامن حل ہیں اور تمام فریقین کو سفارتی کوششوں کو تقویت دینی چاہئے، انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں