فیلڈ مارشل ،ٹرمپ ملاقات تعلقات میں مثبت پیشرفت، بلاول

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات۔۔۔
جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے، حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور پر مستقل امن کی طرف تمام کوششوں کی مخالفت کی ہے ، پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارت نے امریکا کی سفارتی مداخلت کی بھی مخالفت کی ، پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے ، پاکستان سمجھتا ہے کہ امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں۔