چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزارت توانائی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے واپڈا کے چیئرمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے ۔وزیراعظم نے سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا انہوں نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔