ناران :گلیشئر گرنے سے لاہورکے 3سیاح جاں بحق
لاہور،ناران(دنیانیوز،اے پی پی)ناران میں سوہنی آبشار کے قریب گلیشئر گرنے سے لاہورکے 3سیاح جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ناران میں سوہنی آبشار کے قریب گلیشئر گرنے سے 35 سالہ طاہر،13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق لاہور سے تھا، میتیں ناران سے لاہور منتقل کردی گئی ہیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مانسہرہ کے قریب گلیشئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے ،انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔