امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی :رضاربانی

 امریکی حملہ عالمی قوانین کی  خلاف ورزی :رضاربانی

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 ایران کی ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر چکا ہے اور دنیا کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، او آئی سی فوری مشترکہ اقدامات کرے تاکہ امریکا کی مزید جارحیت کو روکا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں