شہدا کا مقدس خون قومی استحکام کا ستون : فیلڈ مارشل

شہدا کا مقدس خون قومی استحکام کا ستون : فیلڈ مارشل

راولپنڈی(اے پی پی)میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ وہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اعلیٰ عسکری و سول افسروں اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 37 سالہ شہید میجر معیز عباس کاتعلق ضلع چکوال سے ہے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا میجر سید معیز عباس شاہ نے جرات و بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور بہادری ،قربانی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔پوری قوم ان کی قربانی پر فخر کرتی ہے اور ملکی دفاع کے لئے ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے ۔ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں۔ہمارے شہدا کامقدس خون قومی استحکام کاستون ہے۔شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں