دریائے سوات سے ایک اور بچے کی لاش برآمد

دریائے سوات سے ایک اور بچے کی لاش برآمد

سوات، سیالکوٹ، ڈسکہ، ملتان(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ ایک بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کی گئی جس کا تعلق مردان سے ہے ،اس کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی ۔ڈسکہ سے تعلق رکنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کر دی گئی اورانہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔دوسری طرف دریائے سوات میں ریسکیو 1122 کے ریسپانس سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔واقعہ کے 19 منٹ بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ایمبولینس پہنچی، ایمبولنس میں صرف میڈیکل ٹیم تھی اوران کے پاس دریائے سوات میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوئی سامان ہی موجود نہیں تھا۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز،کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے ، متاثرہ خاندان پانی میں 9 بجکر47 منٹ پرپھنسا، 1122 ایمبولینس 10 بج کر7 منٹ پر پہنچی۔ریسکیو 1122 حکام نے موقف دیا تھا کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو سب سے پہلے جائے حادثہ پر میڈیکل ایمبولینس پہنچتی ہے، ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم اورغوطہ خور بھی کچھ وقت بعد پہنچ گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں