اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔اسحاق ڈار جولائی میں امریکا اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر بائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او ،وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چین جائیں گے۔ اسحاق ڈار یو این سکیورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کے لیے جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے اور ملائشیا کا بھی دورہ کریں گے۔