زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ،سٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے سبب ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی ہے ۔

 سٹیٹ بینک کی زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے 14 ارب 30 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں