ہر افسر شہدا فیملی کے فرد کو اٹھ کر ملے ، ورثا کو 50 ہزار فی کس دینگے : وزیر اعلیٰ پختو نخوا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلیٰ سے لے کر ہر سرکاری افسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہدا کی فیملی کو کوئی مسئلہ پیش آئے ۔کے پی کے پولیس جن دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں۔