شعیب جاوید سی ای او سٹیٹ لائف حامد شیخ سیکرٹری صحت تعینات
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے شعیب جاوید حسین کو تین سال کنٹریکٹ پر وزارت تجارت کے ماتحت سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریو سروس گریڈ 22 کے افسر و وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ و ورکس حامد یعقوب شیخ کو وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت تعینات کیا گیا ہے، سیکرٹری ہائوسنگ و ورکس کا اضافی چارج بھی تین ماہ کے لیے حامد یعقوب کو دیا گیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریو سروس گریڈ 20 کے افسر و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن ماجد محسن پہنور کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری وزارت تخفیف غربت تعینات کیا گیا اور خیبر پختونخوا میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر جواد اسحاق کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کیا گیا ہے۔