بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پشاور(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی بدھ کی صبح دبئی کی فلائٹ تھی، عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔وکیل نے درخواست میں کہا کہ ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں