سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
لاہور، بہاولپور(کورٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر)سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔۔۔
امریکہ اور برطانیہ میں مقیم دو بیٹوں کی واپسی کے بعد ان کا جسد خاکی آج بہاولپور لایا جائے گا، نماز جنازہ کل جمعتہ ا لمبارک بعد نماز عصر مرکزی عید گاہ بہاولپور میں اداکرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔وہ 2000ئمیں 62 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوئے اور طویل عرصہ سے علیل تھے ،ان کی اہلیہ اور ایک بیٹی پہلے ہی وفات پا چکی ہیں ۔انہوں نے 5 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔انکی بیٹی بھی بیرون ملک سے پاکستان آئی ہوئی ہے ۔ان کے بڑے بیٹے فاروق نواز بھی علیل ہیں، ان کے منجھلے بیٹے محمود نواز جوپنجاب بینک میں آفیسر ہیں ،انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے دو بھائی امریکہ اور برطانیہ سے آج لاہور پہنچیں گے جہاں سے وہ اپنے مرحوم والد کے جسد خاکی کے ساتھ بہاولپور آئیں گے۔