وزیراعظم کا دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنیکا سخت نوٹس ،وزارتوں اور ڈویژنز کو خطوط ارسال

وزیراعظم کا دفتری اوقات کی  پابندی نہ کرنیکا سخت نوٹس ،وزارتوں  اور ڈویژنز کو خطوط ارسال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے دفتری اوقات کار اوروقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خطوط ارسال کر دئیے۔ خط میں لکھا گیا وزیراعظم نے تمام افسروں اورملازمین کودفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنے کاحکم دیا ہے اس کے علاوہ ہدایت کی گئی ہے سیکرٹریز،اداروں کے سربراہ لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں