حج 2026:رجسٹریشن کا آج آخری دن، بینک کھلے رہیں گے

حج 2026:رجسٹریشن کا آج  آخری دن، بینک کھلے رہیں گے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )حج 2026 کے لئے چار روز میں ملک بھر بشمول آزاد کشمیر سے رجسٹریشن کرانے والے 4 لاکھ 55 ہزار افراد میں سے 60 ہزار افراد نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں۔

 آئندہ سال حج کے لئے سرکاری سکیم کا کوٹہ پہلی بار 70 جبکہ نجی کوٹہ 30 فیصد مختص کیا گیا ، سرکاری سکیم کے تحت پہلے رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے درخواستیں جمع کرا نے کے لئے بینک آج کھلے رہیں گے ،رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے آج آخری دن ہے جبکہ پہلے رجسٹریشن نہ کرانے والے 9 تا 16 اگست تک درخواستیں جمع کرو ا سکیں گے ،اگر درخواستیں مقررہ کوٹے سے کم موصول ہوئیں تو تار یخ میں توسیع کا بھی امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں