ہنی ٹریپ کاشکار ہو کر بھارت جانے کی کوشش، 2 نوجوان گرفتار

ہنی ٹریپ کاشکار ہو کر بھارت  جانے کی کوشش، 2 نوجوان گرفتار

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہنی ٹریپ ہو کر بھارت جانے کی کوشش کرنیوالے دو نوجوانوں کو رینجرز نے چولستانی علاقہ میں پاک بھارت سرحد سے گرفتار کر لیا۔

 ذرائع کے  مطابق گزشتہ روز رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل خانپور کے رہائشی 30 سالہ شہباز اور 18 سالہ عثمان کو گرفتار کیا۔ دونوں کے موبائل فون سے بھارت کے علاقہ راجستھان ضلع جیسلمیر کی خواتین کے ساتھ خفیہ چیٹنگ کے شواہد ملے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں نوجوانوں کو بھارتی خواتین نے ہنی ٹریپ کے ذریعے ورغلا کر سرحد پار بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد دونوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جہاں ان سے بھارتی رابطوں اور مقاصد سے متعلق تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں