’’سیاسی میدان خالی نہ چھوڑیں ‘‘ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو ضمنی الیکشن بائیکاٹ پرنظرثانی کا کہہ دیا

’’سیاسی میدان خالی نہ چھوڑیں ‘‘ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو ضمنی  الیکشن بائیکاٹ پرنظرثانی کا کہہ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی۔

شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے ،سیاسی انتقام اورجبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہئے ۔ شاہ محمود قریشی نے وکلاکو اپناپیغام بانی پی ٹی آئی تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں