یومیہ ڈیڑھ ارب شوگر ملز مالکان کی جیب میں جا رہے: شاہد خاقان

 یومیہ ڈیڑھ ارب شوگر ملز مالکان کی  جیب میں جا رہے: شاہد خاقان

اسلام آباد (آن لائن) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی بحران حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے باعث پیدا ہوا۔

چینی کی قیمت 180روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔عوام کی جیب سے یومیہ ڈیڑھ ارب روپے نکل کر شوگر ملز مالکان کی جیبوں میں جا رہے ہیں جن کی اکثریت سیاست دان ہیں۔خواجہ آصف کے منی لانڈرنگ کے الزام پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑیگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ بحرانوں کا ذمہ دار ماضی اور حال کی حکومتیں ہیں۔ حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے سپلائی کم اور طلب بڑھ گئی۔ خواجہ آصف کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والا اپنے ملک سے انصاف نہیں کر سکتا۔ بیوروکریٹس کے پاس حساس دستاویزات اور اربوں روپے کے مالی اختیارات ہوتے ہیں، اگر پیسہ باہر گیا ہے تو یہ منی لانڈرنگ ہے اور اس کی انکوائری ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں