وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک دورےکم، فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی

وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ کے بیرون ملک دورےکم، فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔

 ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے وفاقی وزرائ، ممبران پارلیمنٹ، سیکرٹریز اور حکومتی شخصیات کے بیرون ممالک کانفرنس، سیمینار میں جانے کی بجائے آن لائن شرکت کی سفارشات دی ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے وفاقی وزرا اور سرکاری حکام کے  بیرون ممالک سفر کے لیے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس ٹکٹ پر پابندی عائد کرنے اور سرکاری طور پر اکانومی کلاس کا ٹکٹ دینے کی سفارشات دی ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات نے بیرون ممالک دوروں کے دوران صدر ، وزیراعظم، وفاقی وزرائ، ممبران پارلیمنٹ و حکومتی شخصیات کے فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے ،ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے وزیراعظم، صدر ،وفاقی وزرا ،ممبران پارلیمنٹ، سرکاری شخصیات کے بیرون ممالک دوروں پر مددگار و معاون ملازمین کو ہمراہ جانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے ، ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے کار مونیٹائزیشن الاؤنس لینے والے 20 تا 22 گریڈ کے سرکاری افسران سے سرکاری گاڑیوں کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کی ہے ، ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے سرکاری گاڑیوں کا استعمال سکیورٹی اداروں اور لازمی سروس اداروں تک محدود کرنے کی سفارشات دی ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات نے سرکاری افسران کی بیرون ممالک تعیناتی اور فارن ٹریولنگ الاؤنس کا ازسرنو جائزہ لینے کی سفارش کی ہے ، ادارہ جاتی اصلاحات نے حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے فوری طور پر مذکورہ سفارشات پر عمل کرنے کی تجویز دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں