حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر جمعہ کو لاہور میں تعطیل سول سیکرٹریٹ کھلا رہیگا

 حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس  پر جمعہ کو لاہور میں تعطیل  سول سیکرٹریٹ کھلا رہیگا

لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے ضلع لاہور میں 15اگست بروز جمعہ کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔،

جس کے تحت تمام سرکاری شہری ادارے بند رہیں گے ۔ایم سی ایل، ایل ڈی اے ، ٹیپا واسا،پی ایچ اے ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، روڈا،ایل ڈبلیو ایم سی، زونز میں چھٹی ہوگی۔سول سیکرٹریٹ اور ماتحت اداروں میں اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں