ضمنی الیکشن :پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر

 ضمنی الیکشن :پوسٹل بیلٹ درخواستوں  کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر

اسلام آباد(وقائع نگار،دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔

 الیکشن کمیشن کے ترجمان  کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے  129لاہور۔پی پی 87 میانوالی میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسر و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دئیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں