11 وارداتیں ، شہر ی لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 11 وارداتیں ، شہریوں سے 7 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
ڈاکوؤں نے شفیق آباد میں پرویز سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں میں مظہر سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں علمدار سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں حبیب سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں فرخ سے 1لاکھ 20روپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں حسن جاوید سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔سول لائنز اور ٹاؤن شپ سے 2 گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو، لاری اڈا اور کوٹ لکھپت سے 3 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔