این اے 66 ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن نے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کردیا

این اے 66 ضمنی الیکشن  مسلم لیگ ن نے بلال فاروق  تارڑ کو ٹکٹ جاری کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی انتخاب کیلئے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھائی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونے پر اظہار تشکر کیا ، عطا تارڑ کا کہناتھا کہ ہم قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ، اس پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے اورسب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، یہ ٹکٹ پارٹی اور پارٹی کے کارکنوں کی امانت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں