سیلاب متاثرین کو ریسکیوکیساتھ ریلیف دیں :تھنک ٹینک
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں فلڈ بڑی تیزی سے آتے ہیں، سنبھلنے کا موقع نہیں ملتا، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیساتھ ریلیف بھی دیا جائے ،ماضی میں ہم نے دیکھا جب فلڈ آتا ہے۔
وفاق اورصوبائی حکومت متاثرین کی مدد کا فوری کام کرتی ہیں، یہاں تک کہ فوج بھی اس میں شامل ہو تی ہے ،ابھی تو صرف ریلیف کا کام ہے ، اس کے بعد بحالی کا کام ہوگا۔دنیا نیوزکے پروگرام’’تھنک ٹینک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کا ر سلمان غنی نے کہا کہ کے پی کے میں بار ش اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ،سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پر سیاست نہیں ہو رہی، وزیر اعظم نے بھی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ،قومی جذبے سے ساری صورتحال کے تدار ک کیلئے کو شش کی جائے ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا ہے کہ متاثرین کو مزید بارش سے بچایا جائے ، متاثرہ علاقوں میں خوراک ،ادویا ت کی ضرورت ہے ، وہاں پہنچائی جائیں۔تجزیہ کا ر عثمان شامی نے کہا ہے جب سیلاب کی صورتحال پیداہو تی ہے تو وفاق، صوبائی حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہوتا،ایسی صورتحال میں پاک فوج کو آواز دی جاتی ہے ، اس وقت بھی پاک فوج میدان میں موجود ہے ، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں ۔