آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 6500 سے زائد طلبہ کی شرکت
اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان کی سب سے بڑی سمر انٹرن شپ کا کامیاب سفر اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں طلبہ نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جنہوں نے 6 ہفتوں پر مشتمل اس تربیتی پروگرام میں مختلف تعلیمی، عملی اور فوجی تجربات حاصل کئے ، پاکستان کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو ایک منفرد تعلیمی تجربہ فراہم کیا گیا، جس میں ملک کی نامور شخصیات نے طلبہ سے خصوصی نشستیں کیں، سمر انٹرن شپ کا ایک اہم پہلو فوجی تنصیبات کا دورہ بھی تھا، جس میں طلبہ نے پی ایم اے کاکول، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد اہم فوجی مراکز کا دورہ کیا اور افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بغور مشاہدہ کیا، اس دوران، ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشستوں میں طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہار ت اور قومی دفاعی حکمت عملیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ،انٹرن شپ کے اختتام پر تمام شرکا کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ د ئیے گئے ۔