خسرو بختیار، ہاشم جواں کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی تردید

خسرو بختیار، ہاشم جواں کی کسی سیاسی  جماعت میں شمولیت کی تردید

رحیم یار خان(آن لائن)پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریاض بلوچ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت یا عدم شمولیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ بعض ذرائع ابلاغ پر مسلم لیگ (ن)یا کسی اور جماعت میں شمولیت کی جو خبریں چلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں