ضمنی الیکشن :پنجاب میں پی پی 4 حلقوںمیں امیدوار کھڑے کریگی

ضمنی الیکشن :پنجاب میں پی پی  4 حلقوںمیں امیدوار کھڑے کریگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے انتخابی معاہدے کے تحت پنجاب کے چار حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی۔

پیپلز پارٹی پی پی98، این اے 143، این اے 175 اور این اے 185 میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ان حلقوں میں 2024 کے عام انتخابات میں (ن) لیگ نے امیدوار نامزد نہیں کیے تھے ۔پی پی98 اور این اے -143 میں عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔ پیپلز پارٹی نے ان چاروں حلقوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ لاہور سمیت دیگر حلقوں میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ جس حلقے میں جس جماعت کا امیدوار رنر اپ تھا، وہاں دوسری جماعت اس کی حمایت کرے گی۔ یوں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان انتخابی فارمولہ طے پا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں