پنجاب حکومت کا سی سی ڈی کے اختیارات وسیع کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سی سی ڈی  کے اختیارات وسیع کرنیکا فیصلہ

لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کوپنجاب میں مزیدمستحکم اور اختیارات کو وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی سی ڈی اب پنجاب میں خواتین کو ہراساں کرنے اوردیگر سائبر کرائم پربھی ایکشن لے گا،سائبر کرائم، نارکوٹکس اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کا اختیارہوگا۔سی سی ڈی منظم قبضہ گروپوں کا ریکارڈ مرتب کرے گی،کولڈکیسز اور زیر التوامقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو دی جائے گی،سائبر کرائم سے نبردآزما ہونے کے لئے جدیدگیجٹس اور ڈیٹا تک رسائی دی جائے گی،سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنے پر ورکنگ کاآغازکردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں