پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما الطاف احمد قریشی انتقال کر گئے میانی صاحب میں سپرد خاک
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما الطاف احمد قریشی کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ جامع مسجد ربیع القرآن میں قاری عبدالرحمن نے پڑھائی۔۔۔
مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ختم قل آج بدھ کو انکی رہائشگاہ 71،اے تھری، جوہر ٹاؤن میں بعد ازنماز عصر ادا ہوگا۔نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چودھری منظور،چودھری اسلم گل،عثمان ملک،نوید چودھری،میاں مصباح الرحمن،فیصل میر،رانا جمیل منج،ڈاکٹر جاوید جان،جاوید اختر،چودھری ریاض،گوہر بٹ،چودھری خادم حسین،تنویر بٹ،آزاد بٹ،حاجی عزیز الرحمن چن،طارق خورشید،منیر احمد خان،چودھری غلام عباس،فرخ مرغوب صدیقی،خالد بٹ،صداقت شیروانی،نصیر احمد،بشارت صدیقی،شیخ روشن،یاسر بارا،شیخ عرفان،بشارت علی،مدثر شاکر،ڈاکٹر رضوان بھائیو، آفتاب گورایہ،احمد گھمن،اکرم کمبوہ، عاقب سرور،عرفان بھٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ الطاف احمد قریشی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایک طلباء تنظیم سے کیا۔ بعد میں وہ صحافت کے شعبہ سے منسلک ہو گئے اور مختلف اخبارات میں خدمات ادا کرتے رہے ۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے طلباء کے افیئر زکے ایڈوائزر رہے ، مساوات اخبار کے چیف رپورٹر ، ایڈیٹر کی خدمات ادا کیں ، پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات رہے ۔ بے نظیر بھٹو کے ایڈوائزر رہے اور پیپلز پارٹی سٹڈی سرکل سینٹرل پنجاب کے صدر کی حیثیت سے خدمات ادا کیں ۔ الطاف احمد قریشی طویل عرصے سے مختلف عوارض میں مبتلا تھے ۔