پشاورہائیکورٹ:مقدمات جلد نمٹانے کیلئے جوڈیشل افسروں کوٹائم لائنزجاری
پشاور(این این آئی)ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس میں فوجداری کیلئے 12، 18 اور 24 ماہ، جبکہ کم عمر ملزمان اور لیبر مقدمات کو 6 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ زمین تنازعات کیلئے 6 سے 24 ماہ اوروراثتی اور پبلک ریونیو کیسز ایک سال میں مکمل کرنے کا کہا گیا ہے ،فیملی اور رینٹ مقدمات کو 6 ماہ ،سکسیشن سرٹیفکیٹ صرف 2 ماہ جبکہ کنٹریکٹ انفورسمنٹ کیسز 18 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹائم لائن دیا گیا ہے ۔