صدر زرداری سے حکومتی وفد کی ملاقا ت ، سیز فائر پر اتفاق
رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا،معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جائینگے
لاہور(محمد حسن رضا سے )پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیز فائر ہوگیا، دونوں طرف کے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا گیا اورمعاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور ایازصادق نے گزشتہ روز نواب شاہ میں صدرآصف زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے گارنٹی دی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بیان بازی نہیں کی جائے گی ،نوازشریف ملکر چلنے پر آمادہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کاموں کے حوالے سے بیان بازی ناقابل برداشت تھی ۔ پیپلز پارٹی کا کہناتھاکہ بیان بازی کیلئے زبان مناسب نہیں تھی ۔