ریجنل ٹرانسپورٹ وزرا کانفرنس 23 اکتوبر کو ہوگی،’’ لوگو‘‘کی منظوری
تاریخی عالمی ایونٹ میں 27ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ وفود کی شرکت متوقع مثبت تشخص، خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط کے نئے راستے کھلیں گے :عبدالعلیم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) دو روزہ ریجنل ٹرانسپور ٹ وزرا کانفرنس 23اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں 27 ممالک کے وزرا وفود شرکت کریں گے ، کانفرنس کا مقصد خطے میں زمینی، بحری اور فضائی رابطوں کا فروغ،تجارتی راہداریوں کی تعمیر اور پہلے سے موجود باہمی تعلقات کو وسعت دینا ہے ،کانفرنس کے آفیشل\" لوگو\"کی تقریب میں وفاقی وزیر عبدالعلیم ،حنیف عباسی ، جنید انور نے خصوصی شرکت کی،جس میں آرٹی ایم سی25کے خدوخال پر روشنی ڈالی گئی، کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامی اور تکنیکی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ وزارتوں کو فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، وفاقی وزیر عبدالعلیم نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گی اور خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط کے نئے راستے کھلیں گے ۔ اجلاس کے دوران کانفرنس کے آفیشل لوگو کی منظوری دی گئی ۔