رانو ریچھ کراچی سے اسلام آباد منتقل

رانو ریچھ کراچی سے اسلام آباد منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی چڑیا گھر سے رانو ریچھ کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ مادہ ریچھ کی ٹریننگ، فزیکل اور مینٹل فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ روانگی سے قبل ریچھ رانو کو خصوصی پنجرے میں رکھا گیا تھا۔ پنجرے میں ریچھ رانو کے ردعمل، خوراک اور صحت کو جانچا گیا تھا۔ کراچی کے فیصل بیس سے رانو ریچھ کو بذریعہ سی ون تھرٹی اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں