11 ایڈیشنل سیشن اور 15سول ججز کے تقرر وتبادلے
لاہور (کورٹ رپورٹر،آئی این پی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 26ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، تبدیل ہونے والوں میں11 ایڈیشنل سیشن جج اور 15سول ججشامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد کا لاہور سے بھکر ،ہما مظفر کا شیخوپورہ سے جھنگ ،باسط علیم کا ٹیکسلا سے گوجر خان ،وسیم رفیق کا لاہور سے ٹیکسلا ،مظفر نواز کا ٹیکسلا سے گجرات ،ظفر اقبال کا چنیوٹ سے سیالکوٹ ،وقار سلطانی کا اوکاڑہ سے سیالکوٹ ، نوید کامران کا ملتان سے بھکر ،محمد فاروق کا سیالکوٹ سے جھنگ ،منیر حسین کا راجن پور سے جام پور اور خان محمود کا ظفروال سے شکرگڑھ تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح سول جج طاہر محمود انصاری کا خانیوال سے قصور ،رضوان حنیف شیخ کا بہاولنگر سے سیالکوٹ ، محمد فاروق احمد کا رحیم یار خان سے کھاریاں ،تابندہ بتول کاظمی کا ننکانہ سے جہلم ،سول جج محمد عمران یوسف کا ننکانہ سے جہلم ، تسمیہ اختر کا جھنگ سے قصور ،صوبیہ صادق چیمہ کا خانیوال سے ٹیکسلا ، نصیر رشید کا نارووال سے ٹیکسلا ، کاشف رشید خان کا فیصل آباد سے مری ، فہد خان کا فتح جنگ سے ہارون آباد ، خرم سہیل کا ہارون آباد سے شاہکوٹ ،کامران خالد کا چشتیاں سے فتح جنگ ، سرمد سلیم کا جہلم اور محمد افضل کا جھنگ سے چشتیاں تبادلہ کردیاگیا۔ تبدیل ہونیوالے سول ججز کو 13 نومبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔