پختونخوا،بلوچستان کو انکے حصہ کاپانی ملناچاہئے :مصدق ملک
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں آنے والے ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہاؤ کے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا جائزہ لیا اور زیرِ زمین پانی کی تیز رفتار کمی اور اس کے قومی غذائی تحفظ و زرعی پیداوار پر اثرات پر بھی زیرِ بحث رہے ،ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہئے ، وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی، بین الصوبائی تعاون اور پائیدار انتظامی حکمتِ عملیوں کے ذریعے زرعی معیشت کے تحفظ اور طویل مدتی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔