صدر استثنیٰ نہ لیتے تو بہتر ہوتا

صدر استثنیٰ نہ لیتے تو بہتر ہوتا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے ستائیسویں ترمیم میں صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ دئیے جانے پر سوال اٹھا دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے صدر ،وزیراعظم اور وزرا کو استثنیٰ حاصل ہے جو کہ بالکل درست چیز ہے تاہم صدر مملکت تاحیات استثنیٰ نہ لیتے تو زیادہ بہتر ہوتا، سمجھ نہیں آئی کہ صدر مملکت نے تاحیات استثنیٰ کیوں لیا، اس کی وضاحت وہی کر سکتے ہیں، وزیراعظم اور وزرا کو بھی کام کے دوران کچھ نہ کچھ استثنیٰ حاصل ہے ، جس کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم اوروزرا باربارعدالتوں کے چکر نہ لگاتے رہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں