دہشتگردی کیخلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:رہنماء پنجاب بار

دہشتگردی کیخلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:رہنماء پنجاب بار

بھارت،افغانستان پاکستانی افواج کی صلاحیتوں سے آگاہ ہیں:اشفاق کہوٹ، ذبیع اللہ

لاہور (آئی این پی )پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیع اللہ ناگرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ، سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اس لئے مذموم سازشوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارت جب جنگ کے میدان میں پاکستان کو شکست نہیں دے سکا تو اس نے تحریبی کارروائیوں کے ذریعے بزدلانہ حملے شروع کر دئیے ، پاکستان نے جس ملک کے لاکھوں باشندوں کو دہائیوں تک پناہ دی وہی آج بھارت کا بغل بچہ بن کر دہشتگردی کر رہا ہے ۔ بھارت اور افغانستان ہمارے تحمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھیں،پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر جگہ ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور ان شا اللہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا ، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں