عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن شیڈول جاری
لاہور (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نامزدگیوں کیلئے پبلک نوٹس 18 نومبر کو جاری ہوگا۔20 سے 21 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ،نامزد امیدواروں کی فہرست 22 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لے سکیں گے ،پولنگ 9 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔