ملکی بیانیہ کی پذیرائی میں وزیراعظم،فیلڈ مارشل کا اہم کردار ،عطا تارڑ
دوست ملکوں سے دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا بدلتی دنیا میں پاکستان کا اہم کردار ،پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے ، مباحثہ سے خطاب
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے ۔ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار کے عنوان سے مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا اہم کردار ہے ،پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے ،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 90 ہزار انسانی جانون کی قربانی دی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، بیانیہ اور سفارتی محاذوں پر ہم نے فتح حاصل کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے بیانیہ کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، سفارتی سطح پر ہمیں بڑی کامیابیاں ملیں،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،بھارت کے خلاف جنگ کے دوران نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اہم کردار ادا کیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ملکوں سے دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے ۔امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی۔